ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڑیسہ حکومت بند کرے گی 10 سے کم طالب علم والے 966 اسکول 

اڑیسہ حکومت بند کرے گی 10 سے کم طالب علم والے 966 اسکول 

Sun, 23 Jun 2019 22:41:01    S.O. News Service

نئی دہلی ،23/جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اڑیسہ کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ وہ ریاست میں 966 اسکولوں کو بند کرے گی، جہاں 10 سے کم طالب علم ہیں۔حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ اگر طالب علم ایک کلو میٹر سے زیادہ فاصلے کے اسکولوں میں جاتے ہیں، تو بند اسکولوں کے طلباء کے لئے ٹرانسپورٹ کے اخراجات مہیا کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم سمیر رنجن داس نے بتایاکہ جن اسکولوں میں طالب علم 10 سے کم ہوں گے، انہیں ایک کلومیٹر کے اندر دوسرے اسکول میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔فاصلے ایک کلو میٹر سے زیادہ ہونے پر طلباء کو نقل و حمل کا خرچہ دیا جائے گا۔نقد رقم والدین کو ایک سال میں 10 ماہ کے لئے دی جائے گی۔فیصلے کے مطابق اگر کسی طالب علم کی موجودگی 75 فیصد سے زیادہ ہے، تو اسے 6,000روپے سالانہ دیا جائے گا۔طالب علم کو 10 ماہ کے لئے 600 روپے فی مہینہ ملے گا۔50 سے 75 فیصد حاضری والے اسٹوڈنٹس کو 400 روپے فی مہینہ اور 4000 روپے سال کے ملیں گے۔ 30 سے 50 فیصد حاضری والے اسٹوڈنٹس کو 300 روپے ماہانہ کی شرح سے 3000 روپے ملیں گے۔اگر طالب علم کی موجودگی 30 فیصد سے کم ہے تو کوئی نقل و حمل کا خرچہ نہیں دیا جائے گا۔
 


Share: